نادرا میں جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین نادرا نے جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا کی جانب سے افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ 84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کا کہنا ہے کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کے لیے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار سامان کی قلت کے سبب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے