صدر عارف علوی

صدر مملکت کا  کُرم  اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کُرم  اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کُرم اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے شہداء کو وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے 29 ستمبر کو خیبر پختون خوا کے ضلع کُرم کی شکار تنگی پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک غیرت خان اور 28 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہی ندیم خان کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اظہارِ تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے