رانا ثناءاللہ

نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے اور تمام شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ اور نادرا بائیکر سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اور سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے چئیرمین نادرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے، نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے