جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیر خارجہ کا صیہونی افواج سے فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم صیہونی افواج سے فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے، موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، عالمی برادری مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے