قمر زمان کائرہ

نااہل حکومت کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ متحد ہیں۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن حریف سیاسی جماعتیں ہیں، ہمیں الیکشن ایک دوسرے کے خلاف ہی لڑنا ہے۔ لیکن سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کے خلاف دونوں جماعتیں متحد ہیں۔

رہنما پی پی پی قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے زرداری صاحب کا پیٹ پھاڑنے والی بات دس بارہ سال پہلے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی تو (ق) لیگ، ایم کیو ایم اور شیخ رشید کے بارے میں کیا کیا کہتے تھے؟ آج یہ سب بھی تو ایک ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے