مراد علی شاہ

تمام اتحادی جماعتوں نے عمران خان کیساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے عمران خان کیساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالے گئے، وہ اپنی کارکردگی نہیں دیکھتے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ان کا اقتدار ختم ہوگیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے بات چیت ضروری ہے، اگر عمران خان کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں شرطیں نہیں لگائی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم ریلیف اور ریسکیو کے عمل سے گزر گئے، ایسا نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، سیلاب متاثرین کے لیے عمران خان نے بھی ٹیلی تھون کی تھی اور پیسے جمع کیے تھے، وہ پیسے کہاں گئے کسی کو معلوم ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے