شرجیل میمن

پی ٹی آئی کی جہاں جہاں حکومت ہے وہاں بے امنی اور مہنگائی زیادہ ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت)  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جہاں جہاں حکومت ہے وہاں بے امنی اور مہنگائی زیادہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، اغوا کے کیسز سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہر کاروباری شخص کو بھتے کی دھمکیاں آ رہی ہیں، اس وقت سب سے ز یادہ اسٹریٹ کرائمز پنجاب میں ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں کہ حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں اور پنجاب کابینہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، معاشی حالات یہاں تک لانے میں عمران خان ذمے دار ہیں۔ ہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، آٹے کا ملک بھر میں بحران ہے، سندھ میں 65 روپے کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، پنجاب میں فی کلو آٹا 100 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے