یوسف رضا گیلانی

27 فروری کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے نکلے گا۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے ستائیس فروری کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ و مشترکہ پلیٹ فارم پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے۔ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

یوسف رضا گیلانی کا گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کررہی ہے۔ اب ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے