شرجیل میمن

عمران خان اقتدار سے باہر ہو کر حواس کھو بیٹھے ہیں، شرجیل میمن

کراچی  (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے باہر ہو کر حواس کھو بیٹھے ہیں۔ ان کا کہناہ ے کہ عمران خان ملک کے آئینی اداروں پر حملہ آور ہیں۔ عمران خان اقتدار میں بھی جھوٹ بولتے رہے اور اب بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کااظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کی سنجیدہ سیاسی جماعتوں نے آئینی طریقے سے اقتدار سے باہر کیا۔ الیکشن کمیشن کو تابع نا کرسکے تو آج الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کردیے، ملک کی جمہوری حکومت اور سیاسی جماعتیں آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ  شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی عوام ان کے خلاف ہوئی ہے، عمران خان نفرت کی سیاست کے بجائے اب الیکشن کا انتظار کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنا موازنہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو سے ہرگز نا کریں، ذوالفقارعلی بھٹو اور پیپلز پارٹی نے اس ملک کے لیے جانوں کے نذرانے دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے