سعید غنی

نئے بلدیاتی قانون میں سیاسی اور مالی اختیارات شامل ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے نئے بلدیاتی قانون میں سیاسی اور مالی اختیارات شامل ہیں اور ہم نے نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں 2001ء کا قانون بحال کرنے کے لیے ڈکٹیٹ کر رہے ہیں۔ ہم نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔ سڑکوں پر بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہوگا، نئے بلدیاتی قانون میں سیاسی اور مالی اختیارات شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، اس لیے ذوالفقار علی بھٹو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننا حالات کی مجبوری تھی۔ یاد رہے کہ نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کراچی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے