جاوید لطیف

محب وطن کو غداری کا ٹائٹل دینا ماضی کی روایت ہے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محب وطن کو غداری کا ٹائٹل دینا ماضی کی روایت چلی آرہی ہے۔ جبکہ جو شخص سول نافرمانی کا اعلان کرے اسے کوئی غدار نہیں کہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عمران خان نے سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا تو تب کس کس نے اسے غدار کہا تھا۔ جبکہ آج حب الوطنی کے بدلے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ میں نے کہا کہ صرف پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے تو کیا غلط کہا؟ پہلے اس نعرے کی حمایت کی تھی تب پرچہ ہوا تھا۔ آج ڈسکہ کے عوام بتائیں گے کہ وہ وہی محسوس کرتے ہیں جو میں کہہ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے