سراج الحق

نئے الیکشن سے ہی ملک اور جمہوریت بچ سکتے ہیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ نئے الیکشن سے ہی ملک اور جمہوریت بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری برادران سے یہی بات ہوئی ہے کہ نئے الیکشن کے ذریعے عوام سے نیا مینڈیٹ لیا جائے۔ چوہدری برادران کو تجویز دی ہے کہ نئے الیکشن ہی عوام کے مسائل کا واحد حل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف عوام کے پاس دوبارہ جانے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک ایک ایسی دلدل میں پھنس گیا ہے جس کا حل کسی کے پاس نہیں۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ اس موقع پر ملک کے اہم سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہہم نے کہا کہ عام آدمی کے حالات اس وقت بہت خراب ہیں، جمہوریت کا یہ حسن ہے کہ معاملات نہ چل رہے ہوں تو نئے انتخابات ہونے چاہئیں، جماعت اسلامی اپوزیشن کے محاذ پر کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے