رانا ثناءاللہ

میں ہار گیا، نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میں ہار گیا، نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہار گیا ہوں اور نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا ہم سب کو نہیں پتا تھا کہ جے یو آئی کا نتیجہ کیا آئے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے