عامر میر

فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) نگرا ں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے فواد چوہدری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عامر میر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ عامر میر نے کہا کہ آٹا تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 36 اضلاع میں 2 کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ اہل افراد کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 9 لاکھ 37 ہزار 331 گھرانے مفت آٹا اسکیم سے مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور مستحق افراد کی رہنمائی کے لیے انتظامیہ پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے