عطا تارڑ

میں نے اور رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کیلئے ایک انجیکشن تیار کر رکھا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی تمام کارروائیاں لائیو دکھائی جائیں، عمران خان آہستہ آہستہ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کیلئے ایک انجیکشن تیار کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا احتساب ہوکر رہے گا، فرح گوگی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے سارا پاکستان۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فرد جرم تو عائد ہونا ہے۔ عطا تارڑ نے نے کہا کہ ملزم کی پیشی یقینی بنانےکیلئے وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں، جو ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوتا، عدالتیں اس کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جب آپ ایک طریقے سے عدالت آئیں گے تو سیکیورٹی دینا آسان ہوگی، عمران خان آپ خود اپنی سیکیورٹی رسک پر ڈال رہےہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، عمران خان پچھلی بار سادہ کپڑوں میں گلگت بلتستان کے پولیس اہلکار ساتھ لائے جو مسلح تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے