جاوید لطیف

جاوید لطیف نے نوازشریف کی واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی بیرون ملک سے وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف رواں سال دسمبر میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ پارٹی قائدین و کارکنوں کی جانب سے ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے