الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات سے متعلق انتظامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا اور اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذرداریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے، حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی، سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا، ڈی آر اوز، آر اوز، پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار ہے، انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا، بیلٹ پیپرز کی طباعت کیلئے ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کرلی گئی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔ عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں،پاک فوج کی خدمات لی جائیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکم دیا انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کا میکنزم بنایا جائے، میکنزم بنائیں تاکہ ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتوں اور لا انفورسنگ ایجنسیز کی تعیناتی سے متعلق ایک ہفتے میں تفصیلات کی جائیں، پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے