پولنگ انتخابات

آزاد کشمیر الیکشن، فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2021 کے دوران فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے  گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پاک آرمی کے کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات آزاد کشمیر  کی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کی تجویز پر تفویض کیے ہیں، یاد رہے کہ اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سیاسی جلسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مشکوک ووٹ کی حیثیت کے تعین کا اختیار پریزائڈنگ آفیسر کو دے دیا ہے۔ جس کے تحت پریزائڈنگ آفیسر ووٹ کو درست یا مسترد قرار دینے کا اختیار استعمال کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے