احسن اقبال

مہنگائی کیوجہ بین الاقوامی صورتحال نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ عالمی صورت حال نہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا عالمی منڈی سے کوئی تعلق یا تناسب نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ ضدی انا پرست لیڈر ہیں۔ آپ کہتے ہیں اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔ پاکستان کو آج یکجہتی کی ضرورت ہے۔ عمران صاحب آپ کی حکومت نے ملک کو بحران سے دوچار کیا ہے۔ آپ نے ملک کے اہم اداروں کو بے یقینی میں دھکیل دیا ہے۔ آپ نے پاکستان کی سیکورٹی، معیشت، احتساب اور خارجہ پالیسی کو مذاق بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے