اسرائلیل مصنوعات

دکانوں میں اسرائیلی مصنوعات کی موجودگی پر کویتی عوام کا احتجاج

دوحہ {پاک صحافت} متحدہ عرب امارات سے آنے والی درآمدات میں اسرائیلی مصنوعات کی شمولیت کی دریافت پر کویت کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے سماجی کارکنان نے اسرائیلی ساختہ مصنوعات کی مقامی مارکیٹ میں موجودگی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گردش کی جو کہ متحدہ عرب امارات سے درآمد ہونے کے بعد کویتی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں فروخت کی جارہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کویت کی فیڈریشن آف کوآپریٹو سوسائٹی کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی بھی شیئر کی جس میں مقامی مارکیٹوں سے اسرائیلی مصنوعات کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔

نومبر میں کویتی وزارت صنعت و تجارت نے صارفین کی جانب سے دکانوں میں اسرائیلی مصنوعات سے متعلق شکایت موصول ہونے کے بعد 8 دکانوں کو بند کر دیا تھا۔ کویت کے ممتاز اسکالر طارق السویدان نے متحدہ عرب امارات کے انسداد عرب اسرائیلی تعلقات گروپ کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں اسرائیل سے سامان حاصل کرنے والی عرب کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے