شاہد خاقان عباسی

ملک کو درپیش مسائل کا فوری حل شفاف الیکشن میں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ مسائل کا فوری اور صحیح حل صاف و شفاف انتخابات میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 60 فیصد شہری اپنے اخراجات پورے نہیں کرسکتے، اس سے بڑی ناکامی تاریخ میں کسی حکومت کی نہیں ہوئی۔ اپوزیشن ایوان میں بات نہیں کر پارہی جہاں زبان بندی ہے۔ مہنگائی کے مسئلے پر بحث کرائی جائے، دونوں ایوانوں میں اس سنگین مسئلہ پر بحث نہیں ہوسکی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی ایک کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ تین سال احتساب کا عمل جاری ہے۔ اگر کرپشن ہوئی ہوتی تو اب تک منظر عام پر آچکی ہوتی۔ کسی لیگی رہنما کے خلاف حکومت ایک کیس بھی کرپشن کا بے نقاب نہیں کرسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے