امدادی سامان

دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک صحافت) دنیا بھر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیپال نے بھی سیلاب زدگان کے لئے امداد بھیجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال سے انسانی امداد کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج پہنچی ہے۔ اس پرواز کا استقبال وزیر سماجی بہبود سندھ ساجد جوکھیو، وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے کیا۔ نیپال کی طرف سے امدادی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے دوست ملک متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے۔ یو اے ای سے مزید 2 خصوصی طیارے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یو اے ای سے کراچی ایئرپورٹ پر اب تک 22 جہاز امدادی سامان لیکر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے