شہباز شریف

مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں  کہا ہے کہ مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں، آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر  شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 225 ارب کے مزید ٹیکس ملک میں مہنگائی کا قیامت خیز زلزلہ ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ بڑھا کر حکومت پہلے ہی اپنے بجٹ پر یو ٹرن لے چکی ہے،  ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے۔ نیب کے پہلے سے متنازع قانون میں آرڈیننس کے ذریعے 18 بڑی ترامیم حکومت کا جوابدہی سے فرار ہے۔شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سیاہ آرڈیننس ملک میں رہی سہی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی قائم کرنے کی طرف قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے