مریم اورنگزیب

ملک کی بربادی کے قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر  فواد چوہدری کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بربادی کے قصوروار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔ مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو عوام کو سستا آٹا ملتا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آئندہ 10 سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے