سراج الحق

مہنگائی اور غربت نے کروڑوں لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ تین سالہ حکومت میں مہنگائی نے کروڑوں لوگوں کی کمر تور دی ہے جبکہ عام شہری کا جینا محال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت وہی ہونی چاہیے جس کا پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا، مہنگائی اور غربت نے کروڑوں لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں 13 بار ادویات کی قیمتیں بڑھیں۔ انسولین اور اینٹی بائیوٹک کی قیمتیں 100 سے 300 فیصد تک بڑھیں، تین سال میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے