رانا ثناءاللہ

میاں نوازشریف کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی میں اس وقت کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگلے 4 سے 6 ماہ میں ڈیلیور کریں گے، نگران حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، فوج آئندہ بھی آئینی کردارتک محدود رہے گی تو غیریقینی کی صورتحال نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو فوری انتخابات کرادیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ گورنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے، پنجاب میں عدم اعتماد لانے سے بہتر ہے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب 16 ہزار کے بجلی کے بل آئیں گے تو کوئی حکومت سے خوش نہیں ہوگا۔ پیٹرول اور ڈالر نیچے آجاتا ہے تو اچھے طریقے سے الیکشن میں جائیں گے۔ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک شخص تھا، ہمارے مطابق عمران خان کو ایک گولی لگی ہے، کنٹینر کے اوپر سے دو فائر ہوئے جن میں سے ایک فائر معظم کو لگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے