مریم اورنگزیب

موجودہ صورتحال میں عمران خان کو استعفی دے کر گھر جانا چاہئے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی تباہی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے بعد اب عمران خان کو استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور عمران صاحب گھوڑے خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ عوام کے پاس آٹا، روٹی اور دوائی خریدنے کے پیسے نہیں ہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں گے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ گھر چلے جائیں ہم عوام کے لیے پیٹرول آٹا، چینی، گیس، دوائی اور بجلی سستی کر دیں گے۔ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے استعفی دیں اور گھر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل کی نصیحت کر کے خود خصوصی طیارے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے