سی ٹی ڈی

پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر  پشاور کا کہنا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کے پی میں فارنزک لیب کے قیام کے ساتھ سی ٹی ڈی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے