سلمان خان

دبنگ اداکار سلمان خان کے طویل ترین تعلقات کس کے ساتھ رہے؟

ممبئی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں دبنگ اداکار سمان خان کے طویل ترین تعلقات اب تک کس کے ساتھ رہے ہیں؟ اگر نہیں تو اس حوالے سے اداکار نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔  سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے طویل رشتہ رئیلیٹی شو بگ باس کے ساتھ رہا ہے، 2010ء میں بگ باس 4 کے ساتھ پہلی بار منسلک ہونے کے بعد، وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک شو کے میزبان رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 15 کے ایک خصوصی ایونٹ میں شو کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں بات کی اور دعویٰ کیا کہ یہ واحد رشتہ ہے جو اُن کا کسی کے ساتھ طویل عرصے تک قائم رہا۔ بگ باس 15 کا پریمیئر 2 اکتوبر کو ہوگا اور جمعرات کی شام ایک خصوصی میڈیا ایونٹ میں سلمان خان نے ایک خاص پیغام شیئر کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’بگ باس کے ساتھ میرا رشتہ، میرا واحد رشتہ ہے جو ایک طویل عرصے تک قائم رہا۔‘

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے سابقہ تعلقات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’بگ باس میری زندگی میں کچھ مستقل مزاجی لایا ہے اور جب ہم الگ ہوتے ہیں (سیزن کے اختتام کے بعد) ہم دوبارہ ملنے کے لیے بے چین ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے