جاوید لطیف

اداروں سے گزارش ہے صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں سے گزارش ہے صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، آئین ہونے کے باوجود ناانصافی پر مبنی روایات ملک کو چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بیرونی دباؤ پر نظامِ انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، 16 ماہ کی حکومت کا حصہ نہ بنتے تو تصادم کا خطرہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک بچانے کے لیے 16 ماہ کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، فیصلہ اس لیے کیا کہ عوام اور اداروں کے درمیان خلیج کم ہو، نواز شریف نے لڑائی کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنایا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ تمام سازشوں کی جڑیں عدل کے نظام سے پھوٹتی ہیں، پاکستان میں ایک قانون ہے مگر طبقے دو ہیں، عدت پر مذہب اور پاکستان کا قانون بہت واضح ہے، 190 ملین پاؤنڈ کھا جانا کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی ہے؟ ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ملتا ہے تو رعایت دینے کی بات ہو رہی ہے، کیا عدل بیلنس کرنے کی بنیاد پر ہوتا ہے؟ کہا گیا 2018ء میں آپ کو باہر رکھا گیا 2024ء میں کسی اور کو باہر رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے