مولانا فضل الرحمن کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

مولانا فضل الرحمن کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ، نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، ہواؤں کا رخ بدلنے کے واضح اثرات نظر آرہے ہیں، اپوزیشن کے بغیر اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعدمولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ جب عدم اعتماد ہوا تھا جن لوگوں نے وفاداریاں بیچیں، عمران خان نے کہا کہ ضمیر کی آواز ہے، آج وہ اپنے ارکان کو بکنے سے کیوں تعبیر کررہے ہیں، وہ دعوے کرتے رہے، جیسے وہ بہت بڑے امین اور دیانتدار ہیں ان کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے: وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ  کہتے ہم لوگوں کو نکالیں گے کس کے خلاف لوگو ں کو نکالیں گے؟ لوگ پوچھیں گے 30 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، اداروں کو کمزور کیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ غریبو ں کی زندگی کیوں اجیرن کی؟ تم مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں دیکھو، تمہیں اندازہ ہوجائے گا، آپ الیکشن کمیشن کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بڑی وضاحت کے ساتھ عمران خان کی تقریر کو غیرمنطقی کہا ، الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا، الیکشن کمیشن کو موردالزام ٹھہرانا فارن فنڈنگ کیس کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، ہم جانتے ہیں، آپ قو م کو بے وقوف نہیں بناسکتے، کل قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن رکن نہیں جائے گاہم ایک آدھ کو بھیجیں گے تاکہ ان کے ڈرامے کو واچ کریں۔

جنہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں، ہمارا سوال بنتا ہے کہ جو بکاؤمال ہیں ان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہم اپنے فیصلوں پر قائم ہیں، 8مارچ کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اور مجلس عاملہ اجلاس ہوگا جس میں فیصلے کیے گئے ہیں۔ہواؤں کا رخ اس وقت بدلا جب ہم نے آزادی مارچ کیا تھا، اس وقت سے بدلنا شروع ہوگیا، اب واضح اثرات نظر آرہے ہیں، یہ حواس باختہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے