مریم نواز

صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت رائے دی، اور آئین میں ترمیم کا اختیار نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ہے۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان، خیبر پختونخوا میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے، بلوچستان اور کے پی کے میں یہ جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ     الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی، سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، جب آپ کے غلط کام کو غلط کہیں تو ادارے برے، اب اداروں کو بھی معلوم ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔ ائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے، قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 91 کی جز 7 کے تحت بلایا گیا ہے، شق میں درج ہے کہ وزیراعظم اعتماد کھو چکے اور اب وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں جو بات قوم کو سمجھ آ گئی تھی وہ صدر کو کل سمجھ آئی ہے، صدر کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انھیں دیر سے ہی لیکن سمجھ آ گئی۔ ان کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو آپ کا بہت برا حال ہو گا، راجا فاروق حیدر اور ان کی پارلیمانی پارٹی آج بھی متحد اور ساتھ ہے، آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی طرح مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی تو ڈسکہ والا حال ہو گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین کی اس پر ایکشن لینا چاہیے، عمران خان فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے