مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسر سائز کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو شمشیرِ صحرا مشق کے بارے میں بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آرمی چیف نے جوانوں سے بات چیت میں تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقے کار میں اضافہ کرنا تھا، مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، مشق میں الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور وارفیئر آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔ آرمی چیف نے آرمرز، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور دیگر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے