شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب اپنی ایکسٹینشن کی کوششیں کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پہلی مدت میں ملک کو تباہ کر چکے ہیں، ابھی مزید کرنا چاہتے ہیں، وہ اس حکومت کی کرپشن پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے  کہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے، چیئرمین نیب اپنی ایکسٹینشن کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جن معاہدوں کو برا بھلا کہا جاتا تھا ان سے دوگنی قیمت پر اب حکومت ایل این جی خرید رہی ہے، جو لوگ کہتے تھے لمبے عرصے کے ٹھیکے نہیں کرنے چاہئیں اب ان کو حقیقت نظر آ گئی ہو گی، نیب کو اس حکومت کی اتنی بڑی چوری نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ ہم تو تین سال سے کہہ رہےہیں عدالتوں اور نیب تفتیش میں کیمرے لگائیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے میں کرپشن کا الزام نہیں لیکن کیس ہے کہ ٹھیکہ غلط دیا گیا، حکومت اسی ٹرمینل سے اضافی گیس کا ٹھیکہ کرنا چاہتی ہے، اگر ٹرمینل غلط ہے تو پھر اس سے اضافی گیس کا ٹھیکہ کیوں کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ چیئرمین نیب اپنی ملازمت کی توسیع میں مصروف ہیں، انہیں حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے