احسن اقبال

جس ریاست میں آئین بے وقعت ہوجائے وہ کھوکھلی ہو جاتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہرا باب لکھا گیا ہے، عدلیہ نے اتفاق رائے سے آئین کی بالادستی قائم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی جماعت کی فتح اور کسی کی شکست کا فیصلہ نہیں، یہ بائیس کروڑ عوام کی امنگوں کا فیصلہ ہے، آئین کی پاسداری پر سب متفق ہیں، آئین ریاست کے شہریوں کے حقوق کا ضامن ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہجس ریاست میں آئین بے وقعت ہوجائے وہ کھوکھلی ہوجاتی ہے، تین اپریل دو ہزار بائیس کو آئین شکنی کی گئی جو سیاہ الفاظ میں لکھی جائے گی، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سویلین حکومت نے آئین توڑنے کی کوشش کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران نیازی ہٹ دھرمی اور انا پرستی سے خود نمائش کی گرفت میں ہیں، وہ پاکستان کے اداروں کو داؤ پر لگانے پر لگے ہوئے ہیں، آپ کی حکومت کے چار سال میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے روپے کو تھوڑا سا بہتر کیا، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی، اس ریکوری کو دوبارہ کریش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے ملک کا مستقبل خراب کرنے کی مزید کوشش نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کا حکم بہت واضح ہے، تین اپریل کی حیثیت پر اسمبلی بحال ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے