خواجہ آصف

اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کردیا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلسطین اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ امن کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967 کی پہلےکی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔ فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی جبکہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے