نواز شریف
نواز شریف

موقع ملا تو وہ کام کریں گے تاریخ یاد رکھے گی، نواز شریف

ننکانہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کیا مجھ سے یہ دشمنی تھی کہ میں نے لوڈشیڈنگ ختم کی؟ دہشتگردی کس نے ختم کی؟ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ آج کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہتر ہے؟ نواز شریف نے کہا کہ میں امپورٹڈ وزیراعظم نہیں مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکام وزیراعظم تھا، میری ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی میری ہمت جوان ہے۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے؟ لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ کوئی یہ کہہ سکتاہے کہ آج کا پاکستان 2017 کے پاکستان سے بہتر ہے؟ ہم اس سارے نظام کو بدلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے