مریم نواز

نواز شریف نے سازش نہیں کی تھی آپ نے اپنے پیر پر خود کلہاڑا مارا، مریم نواز

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف تو پہلے تھا ہی نہیں تو پھر مقابلہ کیسا؟ آپ کے خلاف نواز شریف نے سازش نہیں کی تھی آپ نے اپنے پیر پر خود کلہاڑا مارا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کل ایک بات چلتی ہے کہ نواز شریف لاڈلا ہے، ہاں نواز شریف لاڈلا ہے مگر عوام کا لاڈلا ہے، آج کے جلسے میں ننکانہ نے اپنا فیصلہ سُنا دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہاں مقبولیت کے بہت دعوے دار تھے، نواز شریف نے آپ کو جعل سازی سے نہیں نکالا آپ نے خود پاؤں پر کلہاڑی ماری، اپنی جماعت کو ختم کرنے کی ذمے داری آپ کی خود کی ہے، ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120روپے کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، نواز شریف کو خدمت کا موقع دیں ہم دنوں میں مسائل حل کریں گے۔ انہوں ن نے کہا کہ نواز شریف کو آپ نے فاؤل پلے، دھاندلی، جعلسازی کرکے باہر نکالا، بار بار نواز شریف کو نکال دیتے ہیں، نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن ننکانہ والے ووٹ دے کر واپس لائے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کہا مجھے کسی نے فتنہ بنا کر لانچ نہیں کیا، دھرتی کا سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نواز شریف، اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف کو کسی اور بیساکھی کی ضرورت نہ رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر پر ٹھپے لگانا ہے، ووٹ اسے دیں جو ملک کی تقدیر بدلنے کا اہل ہو۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے