انوار الحق کاکڑ

موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ نقصان کا تخمینہ 400 ارب ڈالرز ہے، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کی ضروریات 100 ارب ڈالرز کی یقین دہانیوں سے کہیں زیادہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سالانہ نقصان کا تخمینہ 4 سو ارب ڈالرز ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم نے گلوبل اسٹاک ٹیک اور عمل درآمد سے متعلق گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پزیر ممالک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پانی کی فراہمی، زراعت اور انسانی صحت متاثر ہو رہی ہے، ترقی پزیر ممالک کو موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعداد کار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2030ء تک کم از کم 6 ٹریلین ڈالرز ترقی پزیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دینا ہوں گے، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور استعدادِ کار میں اضافے پر توجہ دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے