کیپٹن صفدر

نوازشریف کو 10 سال کیلئے موقع ملنا چاہیے۔ کیپٹن صفدر

مردان (پاک صحافت) رہنما ن لیگ کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو 10 سال کیلئے موقع ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ انتخابات کے بغیر ملک نہیں چلے گا، جمہوری نظام کو کسی نے ڈسٹرب کیا، کنٹینر لگے تو ڈالر اور آٹا کنٹرول میں نہیں آئیں گے، بات چیت ہر محب وطن سے کرنی چاہیے لیکن 9 مئی کے دجالی فتنہ سے کوئی ہاتھ نہ ملائے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس ہر مشکل کی کنجی موجود ہے، ملک کی محبت کا تقاضا ہے کہ نظام کو چلنے دیا جائے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔ نواز شریف اصول پرست سیاستدان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سینے میں بڑا دل ہے، 2018ء کے انتخابات میں الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، وہیں سے ملک کی تباہ کاریاں شروع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے