ایف آئی اے

اسرائیل جانے کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش

کراچی (پاک صحافت) ایف آئی اے نے حیدرآباد کے اسپیشل اینٹی کرپشن جج کی عدالت میں اسرائیل جانے کے الزام میں گرفتار 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف چالان پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے گرفتار ملزمان نعمان صدیقی، کامل انور، ذیشان صدیقی، محمد انور اور کامران صدیقی سمیت 5 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملازمت کیلئے اسرائیل جانے والے ملزمان میں ایک خاتون سمیت 8 افراد کو جاری ویزوں اور فضائی ٹکٹوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوسکیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویزوں کی تفصیلات کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے کینیا، یو اے ای، سری لنکا اور اردن کیلئے مراسلے جاری کئے گئے تھے جبکہ پی آئی اے، ایمریٹس اور قطر ائیرویز نے بھی تاحال فضائی سفر سے متعلق تفصیلات اور دستاویزات فراہم نہیں کیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان محمد اسلم، ستارہ پروین اور عبد الماجد صدیقی کو عمر رسیدہ ہونے کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا، تمام ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں میاں بیوی اور بیٹے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے میرپورخاص کے پانچ افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب اسٹیٹ بینک کی جانب سے اسرائیل سے آنے والے زر مبادلہ کی نشاندہی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے