اسلم غوری

موجودہ سیاسی صورتحال پر جو یو آئی کا مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 26 اپریل کو طلب

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 26 اپریل کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اجلاس 3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے بتایاکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر غور کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ‎اجلاس میں موجودہ حالات کے حوالے سے مضبوط جماعتی مؤقف طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ اجلاس میں کے پی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے