خورشید شاہ

ہم اپنی زراعت کو مستحکم کرکے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے نجات پاسکتے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو ہمیں اپنی زراعت کو مستحکم و مضبوط کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کیلئے بہتر بجٹ پیش کیا گیا، 10 سال زراعت کو سپورٹ دیں تو پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس نہیں جائے گا۔ ترقی یافتہ ممالک میں سگریٹ پینا ممنوعہ اور مہنگا ہے جبکہ پاکستان میں سگریٹ کے اچھے سے اچھے برانڈ کی قیمت بھی کم ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سگریٹ پر ٹیکس لگانے میں کیوں ہچکچا رہا ہے، جس سگریٹ کی قیمت ایک سو روپے ہے اس کی قیمت دو سو روپے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ کی بیماریوں کے علاج پر کھربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، کابینہ میں سفارش دی کہ فی سگریٹ ایک روپیہ قیمت بڑھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے