اسحاق ڈار

موجودہ حکومت کی مینجمنٹ کیوجہ سے ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت کی مینجمنٹ کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا ہے اور حکومتی کاوشوں سے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آئی، جون میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 334 ملین ڈالر رہا، پچھلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا اور مالی سال 2022-23 کا کرنٹ اکاونٹ خسارا 2.56 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاونٹ خسارا تقریباً 14.65 فیصد کم ہوا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تمام بیرونی ادائیگیوں کو وقت پر کیا ہے، حکومت نے یقینی بنایا ہے کہ ڈیفالٹ کی پوزیشن کی ذرا سی بھی نوبت نہ آئے، ٹوٹل نمبرز اور مینجمنٹ پر وزیراعظم، اپنی ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جب وزارت عظمی کا حلف لیا تھا اس وقت ٹوٹل اسٹیٹ بینک کے ذخائر تقریباً 14 اور 15 بلین ڈالر تھے، پوری کوشش ہے جب حکومت آئینی مدت مکمل کرے تو ذخائر اتنے ہی ہوں جتنے شہباز شریف کے وزارت عظمی کے حلف اٹھاتے وقت تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے