منظور پشتین

منظور پشتین ساتھیوں سمیت رہا

وزیرستان (پاک صحافت) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ  منظور پشتین کو ان کے تین ساتھیوں سمیت رہا کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ منظور پشتین کو کوہاٹ سےخوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب سے تین ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے حراست میں لیے گئے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین کو تین ساتھیوں سمیت رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق منظور پشتین کو صبح کوہاٹ کے راستے اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔  تاہم تفتیش کے بعد انہیں ساتھیوں سمیت رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق منظور پشتین  ان کے ساتھیوں کو ضروری تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کو بنوں خیل میں جاری دھرنے میں شمولیت سے روکا گیا اور انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے