منظور وسان

عمران خان کی حکومت کے لئے 3 ماہ بہت مشکل ہیں، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائ مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے لئے 3 ماہ بہت مشکل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر برائے زراعت منظور حسین نے وسان نے  آئندہ تین ماہ پی ٹی آئی حکومت کے لئے مشکل وقت قرار  دے دیا۔ دوسری جانب انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم نے  ابھی تک عوام کو کوئی نئی اسکیم نہیں دی بلکہ ماضی کی اسکیموں پراپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما مظور حسین وسان نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ موجودہ دورحکومت میں جو مہنگائی ہوئی اتنی کبھی تاریخ میں نہیں ہوئی۔ صوبائی مشیرنے کہا عام انتخابات بلدیاتی انتخابات سے قبل ہو سکتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ عام انتخابات میں کوئی امیدوار پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے