جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرادی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد عام انتخابات ہوں گے جو مارچ سے آگے نہیں جاسکتے، صدر مملکت کی جانب سے کیا جانے والا ٹوئٹ افسوسناک ہے، صدر مملکت کی بات سن کر افسوس ہوا۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں لوگ جس طرح تیزی سے شمولیت کررہے ہیں، اب چھوٹا جہاز نہیں بلکہ جمبو جٹ میدان میں آئے گا۔ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے ان سے منسوب آڈیو جعلی ہے، جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے