کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 78 افراد جاں بحق، 4757 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں مزید شدت آگئی، مہلک وائرس نے ایک ہی روز میں 78 افراد کی جانیں لے لیں۔  خیال رہے کہ پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی  ساڑھے 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4757 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس سے مزید 78 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14434 ہو گئی، جبکہ 4757 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 6 لاکھ 67957 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 50397 ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2848 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 3126 ہو گئی ہے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 57803 ہے اور اب تک 568 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 265433 ہوگئی ہے جب کہ 4497 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 220392 ہے اور 6365 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19557 اور ہلاکتیں 207 ہو چکی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 87055 اور 2342 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12663 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 352 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5024 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے