آئی ایم ایف

آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گی، معاشی ماہر شاہد علی

اسلام آباد (پاک صحافت) معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اس معاہدے سے آگے مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی کوشش رکھنی چاہیے، امپورٹ کھولنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق معاشی ماہر شاہد علی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے۔ معاشی ماہر شاہد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کے ذریعے ہمیں 9 ماہ کا پروگرام اور نیا روڈ میپ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے