اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے تمام غیرملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھ کر پی ٹی آئی کے تمام غیرملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اس خط کی ایک کاپی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھیج دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو 20 ماہ ہوچکے لیکن اب تک کوئی عملدر آمد نہیں ہوا۔ نشاندہی کے باوجود غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غیرقانونی غیرملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج از امکان نہیں، بھرپور قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی جو پریشان کن امر ہے۔ 2 اگست 2022 کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے